ابنا: کراچی۔۔۔ اورنگی ٹاون کے رہائشی شیعہ نوجوان جواد حسین احاطے عدالت میں سادہ لباس افراد کے ہاتھوں اغواء ہوگئے نمائندے سے اغواء ہونے والے شیعہ نوجوان کی زوجہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آج یہ قتل کے جھوٹے مقدمے کی سماعت پر سٹی کورٹ آئے تھے کیس کی سماعت کے بعد یہ کمرائے عدالت سے باہر نکلے تو کچھ سادہ لباس افراد آئے اور ان کو اغواء کر کے لے گئے ،ان کا کہنا تھا ۔ان کو پہلے بھی سی آئی ڈی کے افراد اغواء کر کے لے گئے تھے اور ان کو جھوٹے قتل میں ملوث کیا تھا جس کے بعد عدالت میں کیس چل رہا تھا ۔2 ماہ قبل یہ بیل پر رہا ہوئے تھے ۔آج جب یہ کیس کی سماعت کے بعد باہر آرہے تھے تو اغواء کاروں نے ان کو اغواء کرلیا۔نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شک ظاہر کرتے ہوئے سی آئی ڈی اہلکاروں کو ااغواء کا ذمہ دار ٹھریا ہے ان کا کہنا تھا پہلے بھی گھر سے سادہ لباس افراد اغواء کر کے لیگئے تھے جس کے بعد انہوں نے 15 دن بعد ان کو قتل کا مجرم بنا کے عدالت میں پیش کیا تھا ایسا نہ ہو اس بار بھی وہ اغواء کر کے لے گئے اور ان کو چھوٹے کیس میں ملوث کر کے میڈیا اور عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔......./169
5 جون 2013 - 19:30
News ID: 426811
اورنگی ٹاون کے رہائشی شیعہ نوجوان جواد حسین احاطے عدالت میں سادہ لباس افراد کے ہاتھوں اغواء ہوگئے نمائندے سے اغواء ہونے والے شیعہ نوجوان کی زوجہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آج یہ قتل کے جھوٹے مقدمے کی سماعت پر سٹی کورٹ آئے تھے کیس کی سماعت کے بعد یہ کمرائے عدالت سے باہر نکلے تو کچھ سادہ لباس افراد آئے اور ان کو اغواء کر کے لے گئے.